Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
    • محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس کے فون ٹیپ ہونیکا انکشاف، اہم سیاستدان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    By Daily Khabrainجون 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Court
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی فون کالز ٹیپ کر رہی ہے ، شریف فیملی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے ، شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، جن ججز نے نوازشریف کو نااہلی سے بچایا اب حکومت انہی کے خلاف ہوگئی ہے ، ہمارے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے مگر ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ، کبھی کوئی ملک ہمیں دھمکی دیتا ہے تو کبھی کوئی ، میاں نوازشریف کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے ، پاکستان کو خارجہ پالیسی واضح کرنا ہوگی ، حکومت خود فیصلے کر کے اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کر رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سفر میں کچھ ساتھ رہتے ہیں اور کچھ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں مگر قافلے کا کوئی مقصد ہوتو قافلہ چلتا رہتا ہے ، 1977میں بھی بہت سے لوگ پی پی کو چھوڑ گئے تھے ، جو لوگ الیکشن نہیں جیت سکے وہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 2008سے2013تک ہماری کارکردگی بہتر رہی مگر میڈیا کے ذریعے اپنی کارکردگی سہی طرح دکھا نہیں سکی ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوراقتدار میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ کو پیپلزپارٹی نے بہت عزت دی ہے ان کے پارٹی چھوڑ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ میں پیپلزپارٹی میں اچھی تبدیلی آئے گی ، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ہمارے پاس آسکتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، میاں صاحب کی مقبولیت میں بہت کمی آئی ہے ، نہال ہاشمی سے تقریر خود حکومت نے کروائی اور اس سب معاملے کے پیچھے حکومت ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آیا تھا تو اس جے آئی ٹی کی تشکیل پر حکومت نے جشن منایا تھا ، جے آئی ٹی سے لیک ہونے والی تصویر میں حسین نواز عزت سے بیٹھے ہیں مگر بینظیر شہید کو عدالتوں میں بلا کر اینٹوں پر بٹھایا جاتا تھا اور آصف زرداری کی زبان میں کیل ٹھوک دی گئی تھی ، جن ججز نے نوازشریف کو نااہلی سے بچایا اب حکومت انہی کے خلاف ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیںہیں اس لئے وہ جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں اور حکومت چیف جسٹس کا فون ٹیپ کر رہی ہے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا

      فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا

      21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.