Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لوئی وٹون کے خصوصی ٹرنک میں پہنچے گی
    • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا،2026 کا اختتام 139 ملین ڈالر کے خسارے پر ہوا۔
    • پاکستانی روپے کی زائد قدر برآمدات کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خادم پنجاب اجالا پروگرام سے ہزاروں سکول روشن

    By Daily Khabrainجون 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے اور جنوبی پنجاب سے پسماند گی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں جن تر قیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے، اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی جنوبی پنجاب کے لئے اربوں روپے کے تر قیاتی منصوبوں کو سر فہر ست رکھا گیا ہے اور پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے لئے 213 ارب روپے کے خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں، جس سے جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کے لئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیںاوراس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں سے کیا جائے گا اور 2018 کے اوائل میں یہ پروگرام مکمل ہوگا، اسی طرح رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیاہے جبکہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان اور علی پور پنجند تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں اور لودھراں خانیوال روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے جس پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کے لئے 45ارب روپے کی خطیر رقم تر قیاتی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ملتان اور بہاولپور میں سیف سٹیز پراجیکٹس بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے ”زیور تعلیم“ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ خادم پنجاب اجالا پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزار وںسکول شمسی توانائی کے ذریعے روشن ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 موبائل ہیلتھ یونٹس پہلے ہی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورمزید16 موبائل ہیلتھ یونٹس جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب حکومت 100 مزید موبائل ہیلتھ یونٹس منگوا رہی ہے اور یہ موبائل ہیلتھ یونٹس بھی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی دل و جان سے عزیز ہے۔ دانش سکولز جیسے علم و دانش کے گہوارے بھی جنوبی پنجاب میں ہی قائم کئے گئے ہیںاور دانش سکولوں میں غریب ترین خاندانوں کے بچوں کو قیام و طعام اور تعلیم کی سہولتیں مفت دی جا رہی ہیںاور بہاولپور میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے دیہی معیشت کو فروغ ملا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور پرامن فضا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔انہوںنے کہاکہ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔وزیراعلی نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ طے شدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پولیس جانفشانی اور مستعدی سے فرائض سرانجام دے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ وضع کردہ سیکورٹی پلان کے حوالے سے مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے۔ فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ممکن ہے وہ اقدام اٹھایا جائے اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان با ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔

      اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی

      حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.