تازہ تر ین

پیپلز پارٹی نے یقین دلا دیا اس بار پیچھے نہیں ہٹیں گے

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے تک اگلے چار سے چھ ہفتے پاکستان کی سیاست میں بہت اہم یہ لوگ وہ ہیں جو کہ اقتدار میں رہ کر پہلے غریب عوام کو لوٹتے ہیں اور پھر بعد میں آنکھیں نکالتے ہیں سوموار کو میرا بہت بڑا کیس سپریم کورٹ میں شروع ہونے والا ہے مجھے خوشی ہے کہ پی پی پی کی ساری قیادت اور کارکنان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں میاں نواز شریف نے بڑی پلاننگ سے اپنا ایک بچہ پہلے لندن بیجھا اور دوسرا سعودی عرب بیجھا ہے ان لوگوں نے دونون ہاتھوں سے پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کو لوٹا ہے میری اتنی بے عزتی ہے کہ میرے ملک کا وزیر اعظم کسی دوسرے ملک میں نوکری کر رہا ہے پی ایم ایل ن دارڑیں پڑنا شروع ہوگی ہیں اگر یہ لوگ ان کمپنیوں کے مالک نہیں تو ان پر کیس کیوں نہیں کر دیتے سپریم کورٹ پر کسی بھی طرح آنچ نہیں آنے دیں گے جو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ پھوڑ دیں گے چین کے وزیر ریلوے کو کرپشن کیس میں سزائے موت ہوئی پاکستان نے بھی ستر کے لگ بھگ انجن چین سے خریدے تھے پاکستان میں آج تک بڑے چور کو کبھی سزا نہیں ہوئی انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات جمع کروائی ہیں ان کو سزا ضرور ملنی چاہے۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے خلاف آنے والا ہے۔ اب یہ حکومت چند دنوں کی مہمانہے۔ شریف خاندان کے لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں مریم نواز نیسکول اور نیلسن کی مالک ثابت ہو چکی ہیں پانامہ کیس 4 یا 6 ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔ عدالت میں 63,62 کی درخواست میری طرف سے دائر کی گئی ہے۔ 62 ایف کے تحت نوازشریف اور اس کی فیملی نااہل ہے۔ خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے یقین دلایا ہے کہ اس مرتبہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی کو عرصہ سے کہہ رہا ہوں ”بہادر بنواوار درست فیصلہ کر لو“ وہ اکھڑے ہوئے ہیں اور نوازشریف کو چھوڑ کر علیحدہ نہ ہوئے تو کُڑ کُڑ کر بیمار ہو جائیں گے۔ جے آئی ٹی والوں کے سامنے یہ روتے رہے ہیں۔ وہ انہیں ڈنڈے مارتے رہے ہیں باہر آ کر شیر کی طرح دندناتے رہے کہ ایس ایچ او نے مجھے کرسیاں پیش کیں۔ سعودی عرب بھی اب نوازشریف سے خوش نہیں وہ اب نہیں کہے گا کہ نوازشریف کو بھیجو۔ شہبازشریف کے اندر ہمت ہی نہیں ہے کہ وہ نوازشریف کی مخالفت کر سکے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain