Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار, نیب سے اہم مطالبہ بھی کردیا

    By Daily Khabrainاگست 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ‘ اسلام آباد(نمائندگان خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے سوالنامہ گھر میں طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گیارہ بجے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کو لاہور نیب آفس میں دن گیارہ بجے پیش ہونا تھا لیکن شریف خاندان نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کردیا اور انہوں نے نیب سے سوالنامہ گھر میں ہی طلب کرلیا ہے اب نیب کے تفتیشی افسروں نے سوچ بچار شروع کردیا ہے کہ اب دوبارہ سے نیب شریف خاندان کو نوٹسز بھیجے یا پھر سوالنامہ ہی ان کے گھر پر بھیجا جائے اس حوالے سے نیب نے قانونی ماہرین سے مشاورت طلب کرلی ہے جس کے بعد فیصلہ کیاجائے گا کہ شریف خاندان کو دوبارہ نیب میں آنے کیلئے سمن دیئے جائیں یا واقعی ان کو سوالنامہ گھر میں ہی بھیج دیا جائے ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں کونیب کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹسز معمہ بن گئے، تحقیقات کےلئے لاہور آنے والی نیب راولپنڈی کی 8رکنی ٹیم نواز شریف اور انکے صاحبزادوں کا گھنٹوں انتظار کرتی رہی اور دفتر ی وقت ختم ہونے کے بعد واپس روانہ ہو گئی،قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے کارکن بھی طویل انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں اوردیگر سے تحقیقات کرنی ہیں ۔نیب حکام کے مطابق نوازشریف اور انکے صاحبزادوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے مسلسل اس کی تردید کی جارہی ہے۔ نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز یا ان کے وکلاءنیب لاہور میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث راولپنڈی سے آنے والی آٹھ رکنی ٹیم کئی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی اور دفتر ی وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ نیب کے رو برو پیش ہونے کے امکان کے باعث (ن) لیگ کے کئی کارکن نیب لاہور کے دفتر کے باہر پہنچ کر انتظار کرتے رہے اور اس موقع پر اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بھی لگائے گئے لیکن طویل انتظار کے بعد کارکن واپس لوٹ گئے ۔دوسری جانب لاہور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کی پیشی کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں سے تفتیش کےلئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت لندن فلیٹس اور 16آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ ہل میٹل اور العزیزیہ اسٹیل مل بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔سوالنامے میں زیادہ تر مالی معاملات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔نیب کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامے میں العزیزیہ اسٹیل ملز کی اراضی، مشینری کی خرید اور انفراسٹرکچر کی تشکیل کے حوالے اور العزیزیہ اسٹیلز مل کے لئے مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوتوں سے متعلق بھی سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔سوالنامے میں ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ کمپنی کے حوالے سے بھی سوال شامل ہوں گے، ہل میٹل کمپنی کیسے بنی اور اس کو بنانے کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟ہل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کون کون شامل ہیں، ہل میٹل کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات بارے بھی استفسار کیا جائے گا ؟۔ذرائع کے مطابق سوالنامہ چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ایک اور ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جائیداد سے متعلق 21اگست تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ سینئر دکلائ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف اور ان کے بچوں نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں نے اپنے وکلائ کے ذریعے اپنا تحریری م?قف نیب کو دیا ہے۔دوسری جانب سے ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب لاہور سابق وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف لندن پراپرٹیز کے حوالے سے ریفرنسز تیار کر رہا ہے جبکہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف بھی ریفرنس تیار کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.