Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سموگ کا راج، بجلی 15 گھنٹے غائب، حادثات جاری، مزید 11 افراد ہلاک

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    lahore smog
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، ملتان، فیصل آباد، جھنگ، کوئٹہ، کراچی (نمائندگان) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اتوار کو بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہے،حد نگاہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،موٹروے ایم 2 بابو صابو سے کوٹ مومن، موٹروے ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ اور خانیوال سے ملتان موٹروے کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا،ایئرپورٹس پرمتعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں ،فضائی آلودگی کے باعث بننے والی زہریلی دھند سے پھیلنے والی بیماریوں سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد متاثر ہورہے ہیں، کئی پاور پلانٹس بند ہونے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آج بھی گہری اسموگ کا راج ہے جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ فضائی آلودگی کے باعث بننے والی زہریلی دھند سے پھیلنے والی بیماریوں سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھرمیں اسموگ بیماریوں کا سبب ہی نہیں باربار بجلی جانے کی وجہ بھی بن گئی ہے۔ ملک میں کئی پاورپلانٹ بندکردئیے گئے ہیں جس سے شہروں اور دیہات میں گھنٹوں لوڈشیدنگ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے شہروں اور دیہات کیلئے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا۔ ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو رہی ہے۔ صنعتی اورکمرشل فیڈرزبھی 12،12 گھنٹے بندرکھے جائیں گے جب کہ گزشتہ روز کی طرح اتوار کو بھی پروازوں اورٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔دوسری جانب ہر طرف چھائی فضائی آلودگی کے باعث بننے والی زہریلی دھند سے پھیلنے والی بیماریوں سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔بارش نہ ہونے سے اسموگ کی شدت میں دو ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ چیف میٹرلوجسٹ نے ایک آدھ بارش کو اسموگ کے خاتمے کیلئے ناکافی قراردے دیا۔شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ روڈ پرتیزرفتار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حافظ آباداور گردو نواح میں بھی حد نگاہ صفر ہو گیا، موٹروے ایم 2 ، ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ساہیوال اور جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 10 میڑ رہ گئی، شدید دھند کے باعث ٹریفک کو لائنوں میں چلایا جارہاہے۔ بہاولپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 8 زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ٹیل والا روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل بس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث وین ،ٹریلر اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔فیصل آباد شہر میں کئی روز سے دھند اور سموگ چھائی ہوئی ہے، اتوار کو دھند میں شدت آ گئی اور حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ شہر میں کئی ٹریفک حادثات بھی ہوئے جبکہ موٹروے حکام نے ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ اور ایم 3 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہائی وے حکام نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور دوران ٹریفک فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ دھند اور اسموگ کے باعث حد نگاہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے اور موٹروے ایم 2 بابو صابو سےکوٹ مومن، موٹروے ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ اور خانیوال سے ملتان موٹروے کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ بورے والا اور گردونواح میں رات 12 بجے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکارہیں۔اسموگ کی وجہ سے سسٹم ٹرپ ہونے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور دیگرعلاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی ٹیم کو بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چند روز شدید دھند اور اسموگ جاری رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث میپکو ریجن کے 25 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔میپکو ترجمان جمشید نیازی کے مطابق ساہیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورکے علاقے متاثر ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔دوسری جانب سندھ کے علاقے کشمور میں بھی شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 2 یونٹ ٹرپ کرگئے۔گڈو پاور ہاس ذرائع کے مطابق یونٹ نمبر15 اور 16 ٹرپ ہونے کے باعث 480 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آٹ ہوگئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دھوپ نکلنے کے بعد ہی یونٹ بحال ہوسکیں گے۔ملتان بھی شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہے، اسموگ کے باعث نہ صرف حد نگاہ متاثر ہے بلکہ روزانہ درجنوں مریض اسموگ سے متاثر ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملتان ، فیصل آباد ، جھنگ ،بہاولپورسمیت متعدد شہروں اوردیہاتوں میں تقریبا سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اسموگ سے متاثر ہورہے ہیں جن میں سانس ، دل اور آنکھوں کی بیماریوں پائی گئی ہیں ۔زرعی یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہت عرصے سے اس طرف توجہ دلائی جا رہی تھی کہ فیکٹریوں اور کارخانوں کی چمینوں سے بغیر فلٹر کے نکلنے والے دھویں سے ایسی گیسیں اور زرات نکلتے ہیں جو انسانی صحت کو براہ راست متاثر کرتے ہیں اور یہی آلودگی دھند کے ساتھ مل کر اسموگ کی صورت میں وبال جان چکی ہے۔چیئرمین کلائمیٹ چینج ڈاکڑ اشفاق احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والی گیسیں میتھین، نائٹروجن، ہیلیئم اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے باعث آنکھوں میں چبھن ہو رہی اور گلے خراب ہو رہے ہیں اور اس کا حل یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فیکڑیوں اور کارخانوں سے نکلنے والے دھویں کو فلڑ کرنے، کوڑے کرکٹ کو بغیر آگ لگائے تلف کرنے اور موجود درختوں کی حفاظت اور نئے درخت لگا کر ہی اسموگ جسے چیلنج سے نپٹا جا سکتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ اسموگ سے متاثرہ افراد انفلوئنزہ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ بچےہوں یا بڑے، موٹر سائیکل سوار ہوں یا سائیکل سوار، حتی کہ پیدل چلنے والے بھی ان دنوں سفید شیشوں والی عینک ضرور لگائیں اور وقفے وقفے سے آنکھوں میں پانی کے چھینٹے بھی ماریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے سگریٹ پینے والوں اور دل کے مریضوں کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اسموگ کے دوران کھلی فضا میں ورزش یا جوگنگ سے بھی اجتناب کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت پنجاب نے آلودہ دھند اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جبکہ فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.