واشنگٹن (سی این این) امریکی صدر ٹرمپ کے ایک مشیر کیٹھ شلر نے بتایا ہے کہ 2013ءمیں روس میں ٹرمپ کے ہوٹل کے کمرے میں پانچ عورتیں بھیجنے کی پیشکش کی گئی، جو فوری طور پر مسترد کردی گئی۔ انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ پیشکش روسی پاپ سٹار ایمن اگالہ روف کے ایک ساتھی نے کی۔ میں نے بعد میں ٹرمپ کو مذاق ے انداز میں یہ بات بتائی تو ٹرمپ نے قہقہ لگایا، اس وقت ہم اپنے کمروں میں موجود تھے۔ کمیٹی ان الزامات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جو مذکورہ دورے کے حوالے سے لگائے گئے ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
صدر کو خوبصورت ترین عورتوں کی پرکشش پیشکش کس نے کی، اھم خبر

