Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی انتخابات میں مداخلت کے نام پر روسی صدر کی توہین نہ کی جائے، ٹرمپ

    By Daily Khabrainنومبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Donald Trump
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈانانگ: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر ڈونلڈ ٹرمپ ولادی میر پیوٹن کے دفاع میں سامنے آگئے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مداخلت کے نام پر روسی صدر کی توہین نہ کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے ویت نام کے شہر ڈانانگ میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم ایپک (APEC) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔دونوں سربراہان مملکت کے درمیان امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات پر بھی بات ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے مسلسل الزامات سے روسی صدر کی توہین کی جارہی ہے اور الزامات کا یہ عمل درست نہیں لہذا انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات در الزامات سے روسی صدر کی توہین کا سلسلہ بند کیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے متعدد بار پوچھنے پر انہوں نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ امریکی انتخابی عمل میں روس کے ملوث ہونے کے تمام دعووں کو مخالفین کے انتخابی حربے قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر سے اس معاملے پر مفصل گفتگو کے بعد مزید بات کرنا ان کی توہین کے مترادف ہے اور یہ عمل ہمارے ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔دوسری جانب ٹرمپ اور پیوٹن نے اپنے مشترکہ بیان میں شام کی علاقائی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ شامی تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور مسئلے کے تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنیوا امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دباو¿ میں اضافہ کیا جائے گا، شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو مکمل شکست دینے کے لیے امریکا اور روس کی مشترکہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔دونوں سربراہوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شام کی کئی سالہ خانہ جنگی کا فوجی طاقت کے استعمال سے کوئی حل نہیں نکالا جا سکتا، جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس خونریز تنازع کے تمام فریق اس مکالمے میں حصہ لیں۔ بیان کے مطابق روس اور امریکا شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو مکمل طور پر شکست دینے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اور اپنی کارروائیوں کے دوران شام کی ریاستی خود مختاری، آزادی اور جغرافیائی سالمیت کا بھی مکمل تحفط کیا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.