تازہ تر ین

فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا الیکشن میں کس طرح استعمال ہوتا ہے؟

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا پر کروڑوں فیس بک کے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے اور اسے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا کو اس وقت دنیا بھر کے میڈیا میں تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ایک خفیہ ویڈیو ا?پریشن میں کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نفسیاتی ساز باز، لوگوں کو پھانسنے کے طریقوں اور جعلی خبروں کی مہمات کو فخریہ طور پر بیان کرتے پکڑے گئے ہیں۔اس تمام تنازعے کا مرکز امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اور لندن سے کام کرنے والی کیمبرج اینالیٹیکا ہیں اور ان پر لوگوں کی ذاتی معلومات کو حاصل کرنے اور پھر اس ڈیٹا کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔حالیہ الزامات کے بعد یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ ا?یا ایسا ڈیٹا 2016 کے امریکی انتخابات اور بریگزٹ ووٹ کے دوران بھی استعمال ہوا۔اس حوالے سے دونوں کمپنیاں کسی بھی غلط کام کی تردید کرتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain