Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاگل پن کا شکار پروین بوبی آخر دورے کی وجہ کیا تھی

    By Daily Khabrainاپریل 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ ’پروین بابی‘ کو آج ان کے 69 ویں یوم ولادت کے موقع پر مداحوں کی جانب سے یاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نےبے شمار سپر ہٹ فلموں میں نہ صرف کام کیا بلکہ ان فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلمی شائقین کی چہیتی اداکارہ بن گئیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پروین بابی کو جب سب سے زیادہ اپنے مداحوں کی ضرورت تھی تو کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔۔ مگر کیوں 70کی دہائی میں بالی ووڈ پر پروین بابی کی حکمرانی قائم رہی اس کے علاوہ انہوں نے سہی معنوں میں ایک ہیروئن کی تصویر لوگوں کو دکھائی۔ وہ جب جب اسکرین پر آئیں لوگوں نے ان کو پسند کیا۔ انہوں نے اپنی فلموں میں منفرد کردار ادا کیے جو بعد میں ’ٹرینڈ‘ بن گئے اور تب ہی وہ ’رجحان ساز‘ کہلائی جانے لگیں۔پروین بابی کویہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جن کی تصویر ’ٹائم‘ نامی امریکی میگزین کے’ فرنٹ پیج‘پر شائع ہوئی۔ آج ساری دنیا ان کی کامیابی کا ذکر تو کرتی ہے مگر یہ بات بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کس طرح کیا۔ پروین بابی کو پاگل پن کے دورے کیوں پڑتے تھے ؟ہمارے جیسے معاشرے میں کسی کو بھی آسمان پر بیٹھا دینا اور پھر ایک ہی جھٹکے میں گرا دینا بہت آسان ہے ایسا ہی پروین بابی کے ساتھ ہوا جب ان ہی کے مداح انہیں پاگل کہنے لگے لیکن یہ بات درست بھی ہےکہ انہیں پاگل پن کے دورے پڑتے تھے۔سن 80 کی دہائی میں وہ مختلف دماغی امراض میں مبتلا ہوگئیں تھیں جس کے سبب ان کے قریبی ان سے دوری اختیار کرنے لگے۔ پروین بابی کی جانب سے متعدد بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فنکاروں پر یہ الزام بھی لگایا کیا تھاکہ وہ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں جبکہ تحقیق کے بعد ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ہدایت کار مہیش بھٹ ،کبیر بیدی اور ڈینی یہ تینوں وہ اداکار ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ پروین بابی کے ساتھ وقت گزارا اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے وہ دماغی مرض میں مبتلا ہیں۔پروین بابی کے انتقال کے بعد ہدایت کار مہیش بھٹ نے ان کی زندگی پرمبنی فلم ’وہ لمحے‘ بنائی جس میں انہوں نے پروین بابی کو زندگی سے لڑتے دکھایا ہے۔ اس فلم میں پروین بابی کا کردار اداکارہ ’کنگنا رناوٹ‘ نے نبھایا ہے۔آخری دنوں میں انہیں موٹاپے کے باعث ذیابطیس ہوگیا تھا جو شاید ان کی موت کی وجہ بنا۔ ان کی موت سے زیادہ افسوس ناک بات یہ تھی کہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن رہنے والی پروین بابی کو جب لوگوں کی مدد کی ضرورت تھی تو کوئی ان کا ساتھ دینے نہیں آیا اور وہ تنہا ایک فلیٹ میں زندگی بسر کرنے لگیں اور ایک دن اچانک وہ اس دنیا سے چل بسیں۔پروین بابی کو ان کی پر کشش شخصیت کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا لیکن ان کی المناک موت بھی کبھی کوئی بھلا نہیں سکتا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.