تازہ تر ین

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے جولائی 2020ء میں مریخ پر ڈرون ہیلی کاپٹرز بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔ یہ چھوٹا لیکن تیز پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر خلائی گاڑی کے ہمراہ مشن ’مریخ 2020‘ پر رخت سفر باندھے گا جسے ہوا سے قدرے وزنی ایئر کرافٹ کا نام دیا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ مریخ کی سرزمین پر آزادانہ ا±ڑان بھرسکے گا اور سرخ سیارے میں چ±ھپے دلچسپ رازوں سے دنیا کو آگاہ کرسکے گا۔ اس مشن پر گزشتہ 4 سال سے کام جاری ہے۔ناسا نے مریخ میں خلائی مشن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس حیرت انگیز ایجاد کا تجربہ جولائی 2020ء میں کیا جائے گا جس کا وزن 4 پاونڈ لیکن اس کی پرواز تیز ہوگی، یہ پہلا تجربہ ہوگا جس میں سرخ سیارے پر ایک ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے دیکھا جاسکے گا جس کا مقصد اس سیارے سے متعلق پوشیدہ معلومات کی کھوج لگانا ہے۔ہیلی کاپٹر کی ساخت ڈرون کی طرح ہے اور دیکھنے میں یہ ایک ڈرون ہی محسوس ہوتا ہے لیکن اس میں ایک ہیلی کاپٹر کی تمام خصوصیات بھی موجود ہیں۔ زمین کے برعکس مریخ میں پرواز کے لیے اس کا وزن نہایت ہلکا رکھا گیا ہے تاکہ مریخ کے کم کرہ ہوائی کے دباو میں بھی یہ ہیلی کاپٹر باآسانی ا±ڑ سکیں۔ اس کے علاوہ یہ ہیلی کاپٹر ایسی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے جو مریخ کی سطح کی ساخت، ماحول، آثار قدیمہ اور دیگر خطرات سے متعلق معلومات کا مشاہدہ کرکے ڈیٹا کو محفوظ بھی کرسکے گا۔ناسا کے ماہرین کا دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مریخ میں پرواز سے ایسی معلومات کا حصول ممکن ہوجائے گا جو سیارے پر جانے والے خلا نورد حاصل نہیں کرپاتے جس سے سیارے کی ہیئت اور خلائی دنیا کے رموز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain