زیورخ (اے پی پی) آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کئے گئے سعودی عرب کے ریفری فہد ال مرداسی کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی کوشش کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اس کا مطلب ہے کہ اب وہ میگا ایونٹ میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے ہمیں بتایا ہے کہ فہد ال مرداسی نے ال اتحاد اور ال فیاسلے کلب کے درمیان کھیلے گئے کنگز کپ فائنل کے دوران ال اتحاد کلب کے ایک عہدیدار سے میچ فکس کرنے کیلئے رابطہ کیا اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مرداسی 2011ءسے بطور فیفا ریفری فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
- ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
- قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
- ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
- آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
- وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
- بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
- ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
- جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
- حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
- ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
- GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
- اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
- اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
- عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
- اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
- پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
- امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
- عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
