Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی کے سامنے خاتون وزیر کو نامناسب انداز میں چھونے پر ہنگامہ

    By Daily Khabrainفروری 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ریاستی وزیر اعلی اور دیگر سیاسی رہنماں کی موجودگی میں ایک وزیر کی جانب سے ساتھی خاتون وزیر کو نامناسب انداز میں چھونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارت کی مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت
    اگرتلا میں ہونے والی ایک اعلی سرکاری تقریب میں ریاستی وزیر کی جانب سے ساتھی خاتون وزیر کو سب کے سامنے اسٹیج پر نامناسب انداز میں چھونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اگرچہ متاثرہ خاتون وزیر نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ان کے ساتھ ہونے والے اس واقعے پر دیگر افراد نے آواز اٹھانا شروع کردیا ہے اور مرد وزیر کو ہٹانا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل کے مطابق ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلا میں ہونے والی ایک تقریب میں ریاست کے نوجوانوں اور کھیل کے وزیر منوج کانتی ڈیب نے اپنی ہی حکومت کی فلاح و بہبود اور تعلیم کی وزیر سنتا چکما کو نامناسب انداز میں چھوا۔خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں وزیر کو خاتون وزیر کی کمر پر انتہائی نامناسب انداز میں ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد وزیر کی جانب سے اسٹیج پر سب کے سامنے نامناسب انداز میں جسم پر ہاتھ رکھنے پر خاتون وزیر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہیں اور مرد وزیر کا ہاتھ ہٹا دیتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس عمل کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلی سمیت کابینا کے دیگر وزیر بھی اسٹیج پر موجود تھے، تاہم کسی نے اس واقعے کا نوٹس نہیں لیا۔ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ مرد اور خاتون وزیر دونوں ایک ساتھ کھڑے تھے، تاہم بعد ازاں مرد وزیر موقع کا فائدہ اٹھا کر خاتون کے پیچھے اور سائیڈ میں آکر انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کرتا ہے۔اے این آئی کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تریپورہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور خواتین نے وزیر کے نامناسب رویے پر مظاہرہ بھی کیا اور انہیں وزارت سے ہٹانےکا مطالبہ بھی کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک اس واقعے کے خلاف خود متاثرہ خاتون وزیر نے کوئی بیان نہیں دیا اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے مرد وزیر نے بھی میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔دونوں وزیروں کا تعلق حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے اور دونوں ریاستی کابینا کا حصہ بھی ہیں۔32 سالہ سنتا چکما گزشتہ عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، تاہم وہ وزارت کے عہدے پر گزشتہ برس مارچ میں فائز ہوئیں۔انہیں نامناسب انداز میں چھونے والے منوج کمار کا تعلق بھی ان کی ہی سیاسی جماعت سے ہے اور وہ بھی گزشتہ برس ہی وزیر ہوئے ہیں، کیوں کہ ان کی حکومت گزشتہ برس ہی بنی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.