Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی میڈیا نے بھارت کی مبینہ کارروائی کو بے پر کی بڑھک قرار دے دیا

    By Daily Khabrainفروری 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) عالمی میڈیا نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں فضائی کارروائی کے دعوے کو بڑھک قرار دے دیا۔بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی بزدلانہ کوشش کو ہر دم مستعد پاک فضائیہ کے جری بہادروں نے خاک چٹا دی جس پر بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی طیاروں نے دم دبا کر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے بزدل بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا کردیئے، ہانپتے کانپتے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو بھاگنے کی اتنی جلدی تھی کہ جاتے جاتے اپنا پے لوڈ بھی چھوڑ گئے۔جھوٹ اور پروپیگنڈے کی فیکٹری بھارت اپنی ہزیمت کو چھپانے کے لیے روایتی دروغ گوئی کا سہارا لیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کی مضحکہ خیز بھڑک مارتے ہوئے شدت پسندوں کے ’خوابی ٹھکانوں‘ پر حملے میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کا بھونڈا دعویٰ کر بیٹھا۔بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے گزشتہ دعوے کی طرح اس بار بھی جہاں پاک فوج کے ترجمان نے فوری ردعمل میں بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی، وہیں عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعوے کو آڑی ہاتھوں لیا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوے کو بے پر کی اُڑائی ہوئی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔اسی طرح برطانوی اخبار دا گارجیئن نے بھی بھارتی دعوے کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، سرجیکل اسٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں ہوتا، تاہم بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکا ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں بھی بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا تاہم خود بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ اپنے ہی ملک میں متنازع بن گیا تھا اور اپوزیشن رہنماﺅں نے عالمی سطح پر سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.