لاہور (خبرنگار‘ این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اراکین، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراءاور وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنااضافے اوربل کی چوبیس گھنٹوں میں منظوری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کےلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار ماہانہ سے بڑھ کر تقریباًدو لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ بنیادی تنخواہ 18ہزار روپے سے بڑھ کر 80ہزار روپے ، ڈیلی الاﺅنس ایک ہزار روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے ، ہاﺅس رینٹ 29ہزار روپے سے بڑھاکر 50ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔ یوٹیلیٹی الاﺅنس 6 ہزار روپے سے 20ہزار روپے ،مہمان داری الاﺅنس 10ہزارروپے سے بڑھا کر 20ہزار روپے ، اراکین اسمبلی کو دوران اجلاس 2ہزار روپے الاﺅنس دیا جائے گا ۔ بل کے ذریعے وزیر اعلی ، وزرا ءاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی تنخواہ اور مراعات 59ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3 لاکھ 50ہزار روپے ، مہمان داری الاﺅنس 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 50ہزار روپے ، وزرا ءکی تنخواہ 45ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 85ہزار روپے ، مہمان داری الاﺅنس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 40ہزار روپے ،ا سپیکر اسمبلی کی تنخواہ 59ہزار ر وپے سے بڑھا کر 1لاکھ 75ہزا ر روپے ، مہمان داری الاﺅنس 12ہزا ر روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 38ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ڈپٹی سپیکر کا مہمان داری الاﺅنس 20ہزار روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔بل کے ذریعے مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کےلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 2002ءکے عام انتخابات سے وزیرا علیٰ کا کم از کم چھ ماہ تک آفس سنبھالنے والے اس کے حق دار ہوں گے ۔ جس کے تحت انہیں 1300سی سی اور2500سی سی گاڑیاں، سکیورٹی اہلکاروں سمیت دیگر عملہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔سابق وزیر اعلیٰ کو گاڑی کے ساتھ پانچ سکیورٹی اہلکار اور ڈرائیور ،ایک ذاتی سیکرٹری اور دو جونیئر کلرکس ،ڈرائیور کے ہمراہ 1300گاڑی، ہر مہینے 10ہزار روپے ٹیلیفو ن الاﺅنس اور دوسرے کسی ضلع کا رہائشی ہونے اورلاہور میں کوئی گھر نہ ہونے کی صورت میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
بریکنگ نیوز
- جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
- 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
- وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
- سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
- ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
- ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
- خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
- گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
- سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
- قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
- ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
- ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
- اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
- پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
- پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
- ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
- کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
- شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
- "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
