تازہ تر ین

وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر اظہار ناراضگی درست اقدام: اشرف سہیل ، ارکان اسمبلی کو تنخواہیں لینی ہی نہیں چاہیں پہلے ہی بڑی مراعات لیتے ہیں: شاہد بھٹی ، عام لوگ سیاست میں آکر کروڑ پتی ہو جاتے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے: عابد کمالوی ، عوامی نمائندے خزانے سے مراعات لیں مگر عوام کے لیے بھی تو کچھ کر کے دکھائیں: امجد اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار اشرف سہیل نے کہا کہ جیسے ہی تنخواہیں بڑھانے کے بل پر وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا تو وزیراطلاعات نے یوٹرن لے لیا۔ میں سمجھتا ہوں عوامی نمائندوں کو تو عوام کی بے لوث خدمت کرنی چاہئے وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو تو بغیر کسی خوف کے کام کرنا چاہئے۔ اتنی جلدی یوٹرن لینا آسان نہیں ہوتا۔ جب عوام کی خدمت کرنا ہو تو تنخواہوں سے لاپرواہ ہو جانا چاہئے۔ غلط کو غلط کہنا چاہئے لیکن حکومت کی کارکردگی کافی بہتر ہے۔ کرتارپور باڈر کا منصوبہ بہرحال مکمل ہونا ہی ہے لیکن بھارت منفی پن نہیں چھوڑے گا۔ کالم نگارشاہد بھٹی نے اسمبلی میں بل کے حوالے سے کہا یہ سب اچانک نہیں ہوا بہت پہلے سے چل رہا تھا یہ گیم کا حصہ ہے جو تنخواہیں بل میں پاس کی گئی ہیں بس اس میں تھوڑی کمی کر کے بل پاس ہو جائے گا۔میرے ،خیال میں تو اسمبلی اراکین کو تو تنخواہ لینی ہی نہیں چاہئے۔لگتا ہے ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں کوئی نہ کوئی نیاشوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔اصولی طور پر گورنر پنجاب کے عہدے پر بات نہیں کرنی چاہئے۔باقی اسمبلیاں بھی ایسے بلز کی تقلید میں بڑے بھائی کو مثال بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلواما میں بھی اسرائیلی گولہ بارود استعمال ہوا۔ کالم نگارعابد کمالوی نے کہا کہ وہ دن گئے جب اسمبلی اراکین سائیکلوں پر آتے تھے اب تو سیاست میں صرف امیر ہی آتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کے والد بھی عام شحص تھے۔اب تو کڑوڑوں روپے ہونے چاہئیں۔یوٹرن لینے سے حکومت کا تاثر خراب ہو رہا ہے۔وزیراعظم کو چاہئے ایکشن لیں آخر وہ وزیراعظم ہیں۔میرے ،خیال میں اب تک تعلیم پر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندو ذہنیت اتنی جلدی تبدیل ہونے والی نہیں۔کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے بل میں اضافے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ فی الفور بل پاس کر لیا گیا اراکین کے تمام اختلافات پس پشت چلے گئے۔نمائندے مراعات لیں لیکن عوام کو بھی ریلیف ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کرتاپور بارڈر پر پاک بھارت مذاکرات مثبت عمل ہے۔جنگ ہوئی تو اس سے پورا خطہ متاثر ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain