Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو طلب کر کے جے آئی ٹی بنائیں :بلاول بھٹو

    By Daily Khabrainمارچ 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے نیب میں طلبی کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو طلب کرےں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے میرے بارے میں اوپن کورٹ میں کہا تھا بلاول بے گناہ ہے جس کے کہنے پر میرا نام جے آئی ٹی میں ڈالا گیا ، نیب کی کارکردگی ہم سے ڈھکی چھپی نہیں، سیاستدانوں کا شکنجہ کسنے کےلئے نیب بنایا گیا، نیب قوانین کی تبدیلی تک کرپشن کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، پورے ملک میں تمام اداروں میں یکساں قانون کا نفاذ چاہتے ہیں ،یکساں قانون کے اطلاق تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ، ظلم کے باوجود قانون کی بالادستی اور اور عدلیہ کو عزت دیتے ہیں،نیب میں مجھ سے زیادہ دیر تک سوالات نہیں کئے گئے،رویہ اچھا تھا ،پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرےگی ،آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی،یہ نظام احتساب کا نہیں سیاسی انجینئرنگ کا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد اور غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل کی مذمت کرتا ہوں ، گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جب تین وفاقی وزرا کا کالعدم تنظیموں سے رابطہ ہوگا کوئی نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کو سنجیدہ نہیں لے گا۔بدھ کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نیئر حسین بخاری ، چوہدری منظوراحمد ، فرحت اللہ بابر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد اور غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل کی مذمت کرتا ہوں ، گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے احتجاج کی کال نہیں دی تھی ،پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنان یکجہتی کا اظہار کرنے آئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ آج ان کی حکومت ہے جس نے دوسو دن اسلام آباد کو یرغمال بنایا تھا ،اس حکومت سے ہمارے کارکنوں کی آدھے گھنٹے کی یکجہتی برداشت نہیں ہوتی،اگر گرفتار کارکنوں کو آزاد نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی مزید اقدامات کرےگی۔ انہوںنے کہاکہ نیب میں آج پیش ہوا، یہ میری لئے نئی بات نہیں ،میں جب تین سال کا تھا تب سے اپنی والدہ کے ساتھ نیب کا سامنا کرتا رہا ۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس نے میرے بارے میں اوپن کورٹ میں کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں لیکن چیف جسٹس کے تحریری جواب میں اس بات کا ذکر نہیں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کیوں ہر بار ہمارے لئے پنڈی ہی ایک پلیٹ فارم بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جعلی اکاو¿نٹس کیس کو انسانی حقوق کے نام پر چلایا گیا ،نجی رقم پر جعلی اکاو¿نٹس کیس نیب کا کیس نہیں بنتا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دوران سوموٹو کے ذریعے یہ کیس سلیکٹ کیا گیا،انسانی حقوق کے نام پر اس کیس کو سلیکٹ کیا گیا مگر ذوالفقار بھٹو، بے نظیر قتل کیس، اصغر خان کیس کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی کارکردگی ہم سے ڈھکی چھپی نہیں، سیاستدانوں کا شکنجہ کسنے کےلئے یہ بنایا گیا ،مشرف دور میں ہماری پارٹی کو دو لخت کرنے کےلئے نیب کا استعمال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ مانتا ہوں ہمارے اور ن لیگ کے دور میں نیب اصلاحات نہیں کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں تمام اداروں میں یکساں قانون کا نفاذ چاہتے ہیں ،یکساں قانون کے اطلاق تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیا مذاق ہے کہ نیب مجھے طلب کر رہا ہے ، میرے کھانے اور دھوبی کے بل کو بھی نکال لیا جاتا ہے،اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو طلب کرےں ، اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان پر بھی جے آئی ٹی بنائیں، ہمیں بلایا ہے تو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں،کالعدم تنظیموں کے رہنماو¿ں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیب افسران کا مجھ سے رویہ درست تھا ،مجھ سے پانچ بات کی اور اس کے بعد سوال ہوئے ،نیب افسران وہی کر رہے ہیں جو انہیں کہا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ پارلیمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ اچھی جا رہی ہے ،یہ کیا منافق حکومت ہے جس کے دھرنے نے چین کا دورہ منسوخ کرایا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ظلم کے باوجود قانون کی بالادستی اور اور عدلیہ کو عزت دیتے ہیں۔ ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ نیب میں مجھ سے زیادہ دیر تک سوالات نہیں کئے گئے،مجھ سے پانچ منٹ تک سوالات کئے گئے جس کے بعد سوال نامہ دیا گیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر یہ پیغام دینا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں تو پھر کابینہ میں کیسے ایسے لوگ رکھ سکتے ہیں جن کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہوں۔ انہوںن ے کہاکہ حکومت اگر دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ ہے تو وزراءکے خلاف ایکشن لے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومتی کارروائیاں صرف دکھانے کےلئے ہیں ،کالعدم تنظیموں کے رہنماو¿ں کو گرفتار نہیں بلکہ انہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا تاکہ بھارت نشانہ نہ بنا سکے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ اکاو¿نٹس اگر فریز کئے گئے تو کیسے یقین کریں، کیا مشرف کے اکاو¿نٹس کی طرح فریز کئے گئے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مشرف کے فریز اکاو¿نٹس ہونے کے باوجود استعمال بھی ہوتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ میں دیگر جماعتوں سے بھی بات کروں گا ن لیگ بھی نظریات پر یقین رکھتی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ فوجی عدالتوں میں دو بار توسیع کی گئی جو ختم ہو گئی،حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں میں توسیع پر رابطہ نہیں کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرےگی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی،یہ نظام احتساب کا نہیں سیاسی انجینئرنگ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی الزام ہے تو وہ غیرجانبدار تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کا تعلق کراچی سے ہے لیکن دانستہ طور پر کیس کو راولپنڈی منتقل کیا گیاہم کراچی کے کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔بلاول نے کہاکہ یہ کیس نیب کا نہیں بنتا، بینک اکاونٹس کے سوال ہیں وہ کیسے نیب کا کیس بنتا ہے؟ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کے سوالنامے کا جواب وکلا سے مشاورت کے بعد دوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی نہیں لاسکے جس کی ذمے داری قبول کرتے ہیں، میاں صاحب کی حکومت میں کوشش کی لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ نیب سے خوش تھے وہ بھی نیب کا شکار بن گئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ ایوبی آمریت، ضیاءالحق، پرویز مشرف آمریت کا مقابلہ کیا اب سلیکٹڈ حکومت کو بھی دیکھ لیں گے، یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم پی پی پی دور حکومت میں نیب کے کالے قانون اور ڈکٹیٹر کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں لائے ۔ مستقبل میں پاکستانی آئین میں ڈالے گئے ہرآمر کے کالے قانون کو نکالیں گے ۔ ہم کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ ہم سب مل کر شہید بینظیر بھٹو کا خواب پورا کریں گے ، ہم بی بی کا وعد نبھائیں گے اور ہم سب مل کر پاکستان بچائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.