Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا کو بھارت کے دہرے معیار کا نوٹس لینا ہوگا، وزیرخارجہ

    By Daily Khabrainمارچ 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت او آئی سی میں نشست تو چاہتا ہے لیکن مسلمانوں کی بات کرتے ہوئے ان پر سکتہ طاری ہوجاتا ہے جب کہ کرائس چرچ کے افسوسناک واقعے میں بھی بھارت کی مذمت میں مسجد ومسلمان کا ذکر نہیں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا ومشیر کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آرہے ہیں، وہ یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، مہاتیر محمد کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی آرہا ہے، امید ہے ان کا دورہ کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم منعقد کیا جارہا ہے جس میں وزیراعظم کودعوت دی گئی، اس فورم میں 36 سے زیادہ ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، پاکستان کا اس فورم میں کلیدی کردار ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے میں انسانی جانوں کو ضیاع ہوا جس کی مذمت کرتے ہیں لیکن بلا تحقیق پاکستان پر الزامات لگائے گئے، بھارتی حکومت اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنا چاہتی تھی جس میں وہ ناکام ہوئی تاہم سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی پاکستانیوں کی جان گئی اور کل بھارتی عدالت کے فیصلے نے لوگوں کو ہلاکر رکھ دیا، سمجھوتا ایکپسریس کے 4 مرکزی مجرموں کو بری کردیا گیا جب کہ ایک مجرم کو اعتراف جرم کے باوجود رہا کیا گیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اپنی مسلمان آبادی کی وجہ سے او آئی سی میں نشست تو چاہتا ہے لیکن مسلمانوں کی بات کرتے ہوئے ان پر سکتہ طاری ہوجاتا ہے، جب کرائس چرچ کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوتا ہے، بھارت نے بھی مذمت کی، اس مذمت میں مسجد ومسلمان کا ذکر نہیں ہے جو بھارت کا دہرا معیار ہے اور دنیا کو بھارت کے دہرا معیار کا نوٹس لینا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرائسٹ چرچ سانحے کی مذمت کرتے ہیں، نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیراعظم نے قابل تعریف کردار ادا کیا جس کو سب نے سراہا، ہمارا موقف تھا کہ دہشت گردی کسی علاقے، رنگ نسل تک محدود نہیں، دہشتگردی ایک ذہنی کیفیت ہے جو کسی پربھی طاری ہوسکتی ہے لیکن مسلمانوں کے خلاف کوئی واقعہ ہوجائے تو اسے ذہنی مریض کہا جاتا ہے جب کہ کرائسٹ چرچ سانحے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے، شہید ہونے والے پاکستانی نعیم رشید کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.