تازہ تر ین

بلاول سیاسی نابالغ‘ والد کے شکنجے میں آنے پر چیخ رہے ہیں: صداقت عباسی ، نیب نے کرپشن کیخلاف کام کرنا ہے کسی کی سائیڈ نہیں لینی: شہزاد انور ، بھارتی عدالتی نظام پر دباو¿: جان اچکزئی، دہرا معیار نہیں چلے گا: فردوس شمیم کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءصداقت عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاقی وزراءکے حوالے سے جس طرح کی بات کی اس سے ان کے سیاسی نابالغ پن کا پتہ چلتا ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز @سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول اس لئے چیخ رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہیں زرداری نیب کے شکنجے میں آنے والے ہیں۔ ہمیں پہلے سے معلوم تھا کرپشن کیسز جب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب ہوں گے تو یہ شور کریںگے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام نہیں۔ بلاول اگر زرداری کا بیانیہ لے کر چلے تو ان کی اپنی سیاست ختم ہو جائے گی۔ سابق ڈی جی نیب کرنل ر شہزاد انور بھٹی نے کہا ہے کہ نیب نے کرپشن کے خلاف کام کرنا ہے کسی کی سائیڈ نہیں لینی۔ عدالت میں جو ریفرنسز دائر ہوئے اس کے مثبت نتائج آئے۔ میڈیا کو احتیاط کرنی چاہئے کہ کسی کا میڈیا ٹرائل نہ ہو فیصلے کا انتظار کرے۔ نیب پر لوگوں کو اعتماد ہے یہ اب ختم ہونے والا نہیں کام کرتا رہے گا نیب نے پہلے بھی بہت سی ریکوریاں کی ہیں۔ تجزیہ کار جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بھارتی عدالتی نظام دباﺅ کا شکار ہے۔ ہمیں چاہئے بھارت کی پاکستان کی سازشوں کے خلاف آواز اٹھائیں لیکن افسوس ایسا بھی نہیں کیا جا رہا حالانکہ اب تو پاکستان کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اپوزیشن کی ہونی چاہئے لیکن کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کی روایات کچھ اور ہیں۔ اب دہرا معیار نہیں چلے گا۔ ایک مافیا کو بچانے کے لئے سب کچھ ہو رہا ہے۔ فریال تالپور پر نیب کیسز ہیں۔ ہم شیڈو کابینہ کا اعلان کریں گے جس کے ساتھ ہمارا احتجاج جاری رہیگا، اب پیپلز پارٹی بھٹو والی پارٹی نہیں رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain