تازہ تر ین

3 ہفتوں میں بڑی خوشخبری دونگا : عمران خان

اسلام آباد (ملک منظور احمد) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کی کاروائیوں کی وجہ سے ہماری گورننس بہت مشکل میں ہے بیورو کریٹس فائلوں پر دستخط نہیں کرتے بیورو کریسی خوف و ہراس کا شکار ہے ملک کو جلد اقتصادی اور معاشی بحران سے نکال لیں گے ایف بی آر کی وجہ سے کاروباری برادری خوف و ہراس کا شکار ہے لوگ نان فائلر بننے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے ہم اداروں کی بحالی کی جنگ لر رہے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے پا کستان کا قرضہ 6 ٹریلین سے 30 ٹریلین تک پہنچا دیا اور یہ قومی مجرم ہیں اقتصادی اور معاشی اصلاحات کے ذریعے تجارتی اور مالیاتی خسارے پر قابو پا لیں گے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں بھارت میں عا م انتخابات ہو رہے ہیں اور بھارت میں نفرت کو پھیلا کر وہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں چین سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امداد کے بعد ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم آفس میں مدیران اخبارات اور سینئر کالم نگاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا وزیر اعظم عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان بہترین ورکنگ ریلشن شپ ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں وزیر اعظم نے ای اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے دور میں کسی پر مقدمات قائم نہیں کیے گئے یہ سارے مقدمات ہمارے دور سے پہلے بنائے گئے نیب نے اپنی کا روائیوں کادائرہ کار بہت پھیلا دیا ہے کس کو سزا ہوگی کس سے کتنی ریکوری ہو گی یہ کسی کو معلوم نہیں سزا کا مطلب عبر ت ناک ہو نا چاہیے جہنوں نے ملک کو لوٹا ان کے ارب پتی بچے بیرون ملک بیٹھے ہیں ۔جن بڑے لوگوں کو سزا دیں گے تو پھر عبرت ہوگی نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے بیورو کریٹس فائلوں پر دستخط نہیں کرتے نیب کی وجہ سے ہماری گورننس مشکل میں ہے احتساب بلا امتیاز جاری رہنا چاہیے بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ نیب میں پیش ہوئے ہیں اس لیے وہ شور مچا رہے ہیں 2016ءمیں سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان نے کہا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری اور ایان علی کا ایک ہی اکا ونٹ ہے وزیر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا اس پر بہت پہلے عمل درآمد ہونا چاہیے تھا مولانا فضل الر حمان کی طرز کے لوگوں نے ہمیں یرغمال بنا رکھا ہے اور لوگ ان سے ڈرتے بھی ہیں میں پہلا آدمی تھا جس نے مولانا فضل الرحمان کو مولاناڈ یزل کہا تھا ہم نے دین کو مذہبی قوتوں پر چھوڑ دیا اور مخصوص طبقے نے اجرہ داری قائم کر لی اور جب ان کو کچھ کہا جائے تو اسلام خطر میں پر جاتا ہے معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنا ہے ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفار رائے ہے ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے پی آئی اے کا خسارہ 400ارب روپے ہے پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں انھوں نے کہا کہ ایک بھی ایسا ادارہ نہیں جو خسارے میں نہ ہو جب تک اقتصادی بحران ہے ہمیں تھوڑا اور انتظار کرنا ہوگا میں نے وزیر اعظم آفس میں بچت کر کے 55کروڑ بچائے ہیں میں وزیر اعظم ہاوس کی بجائے اپنے گھر میں رہتا ہوں اگر سیکورٹی خطرات نہ ہوتے تو میں سرکاری گاڑی بھی استعمال نہ کرتا شہباز شریف نے وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر استعمال کر کے 35کروڑ خرچ کیے مجھ پر نیب نے کیس بنا یا کہ میں نے خیبر پختون خواہ کا ہیلی کاپٹر استعمال کر کے 22لاکھ خرچ کیا ہے خیبر پختون خواہ کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے میں نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا پی ٹی آئی نے اپنے فنڈ سے 10کروڑ روپے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر خرچ کیے اگر ہم دس کروڑ خرچ کر سکتے ہیں تو ہم 22لاکھ بھی دے سکتے تھے شریف برادران نے شاہانہ انداز میں سرکار کا پیسہ استعمال کیا اور اس ملک کو کھربوں کے قرضے میں ڈبو دیا ان سے بڑا قومی مجرم کون ہو سکتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی وہ شرائط نہیں ہیں جو پہلے تھیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کریں گے بلیک اکانومی کے لیے کڑوہ گھونٹ پینا پڑے گا ہنر مند افرادی قوت کو باہر بھیجے گے ایک لاکھ پاکستانی قطر میں بھجوائے گے۔ ہنر من افرادی قوت کو باہر بھیجنے سے بہت بڑا ریونیو حاصل ہوگا ہم نے یو اے ای سے آسان شرائط پر تیل فراہمی کا کہا تھا لیکن انھوں نے کہا کہ ہمارا قانون اجازت نہیں دیتا کسی بھی ملک میں پرائیویٹ ملاشیا کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں پلوامہ میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں دنیا میں جہاں کچھ بھی ہوتا ہے اس میں پا کستان کانام آجاتا ہے غربت کے خاتمے کے لیے تاریخی پروگرام شروع کر رہے ہیں 50لاکھ گھروں کے منصوبے سے 40صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبر آئے گی کالعدم تنظیموں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے ہیں، ان کو وقت ملنا چاہیے نوازشریف اور آصف زرداری قومی مجرم ہیں۔ پہلے شریف خاندان شورمچارہاتھا،اب زرداری خاندان شورمچارہاہے، حکومت کانیب پرکوئی دباونہیں، ہرکیس کھولنے کے بجائے نیب کومخصوص مقدمات پرتوجہ دینی چاہیے،وزیراعلی پنجاب مڈل کلاس سے آئے ہیں انہیں وقت ملناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے 22لاکھ روپےپرنوٹس بھیجا، شہبازشریف نے سرکاری جہازاستعمال کرکے 35کروڑ روپے اڑادیے، ملک پر30 ہزار کروڑ روپے کا قرض چڑھانےوالے قومی مجرم ہیں، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیاررہناچاہیے، نریندرمودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے ہمیں تیاررہناچاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کابڑامسئلہ دیوالیہ ہونے سے بچاناتھا، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبرآئے گی ، آئی ایم ایف کی شرائط شروع میں سخت تھیں اب حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج ملکی معیشت تھا۔اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے مدیران اخبارات سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ اپنی طویل ملاقات کے دوران چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کا بطور خاص ذکر کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور بنانے والوں میں ضیا شاہد صاحب ہمارے ساتھ شامل تھے اور اس وقت تک ہم یہ ہی سوچ بچار کرتے تھے کہ مڈل کلاس کو اوپر کیسے لانا ہے اور آج جب ہم اقتدار میں ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا شخص کو جب اوپر لایا جاتا ہے تو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج کل یہی کچھ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ بھی ہورہا ہے کچھ لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جب نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو صحافیوں کو دیکھ کر ان کا پسینہ آجا تا تھا انھیں بولنا تک نہیں آتا تھا وہ لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے تھے عثمان بزدار ایک دیانت دار آدمی ہیں وہ جس علاقے سے آئے وہ بہت پسمندہ ہے وہاں ڈاکٹر تک نہیں ہے نئے پا کستان کا مطلب نئی سوچ ہے عثمان بزدار کو ابھی چھ سات ماہ ہوئے ہیں انھیں وقت دینا چاہیے مجھے معلوم ہے کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم ہیں مگر یہ وقت مناسب نہیں کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے پنجاب حکومت تنخواہوں میں اضافہ واپس لے رہی ہے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آپ کے وزیر خزانہ اسد عمر لوگوں میں ڈپریشن پھیلا رہے ہیں کہ عنقریب مہنگائی بڑھنے والی ہے لوگ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں خدا را نھیں ایسے بیانات سے روکیں وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہر قوم پر آزمائش آتی ہے اور ہم بھی اس آزمائش میں سرخرو ہوں گے اقتصادی بحران سے جلد نکل آئیں گے 50لاکھ گھروں کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے والے ہیں اس منصوبے سے ملک اقتصادی ترقی کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain