Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا دوسرا کوشش کر رہا ہے، وزیراعظم

    By Daily Khabrainمئی 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہےکیونکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا جبکہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا دوسرا کوشش کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا  ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں، ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے گی، مشکل نہ ہوتا تو پچھلی حکومت یہ کام کرچکی ہوتی، مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جب ریاست کمزورطبقے کی ذمے داری لیتی ہےتواللہ اس کی مددکرتاہے، مدینےکی فلاحی ریاست میں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتاتھا۔وزیراعظم نے کہا 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹربنائےگا، پیسہ جب ملک میں آئے تو روزگار بڑھے گا، جب گھروں کی تعمیرشروع ہوگی، مزید40 صنعتیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگارملےگا، گھربنانےکےلیے بینکوں سےقرضہ دیاجائےگا، کم تنخواہ دار طبقہ بھی بینکوں سےقرضہ لےکرگھربناسکےگا40  صنعتیں صرف تعمیرات کےساتھ جڑی ہوئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے حوالے سے کہا چین کےتعاون سےکچی آبادیوں کےلیےنئی تیکنیک لا رہےہیں، کچی آبادیوں میں پہلےسےموجودگھروں کی جگہ گھربنائیں گے، اسٹیٹ بینک نے قانون تبدیل کیاہے تاکہ قرضے دے سکیں۔بعدازاں لاہور میں ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا ،دوسرا کوشش کر رہا ہے، پیسے بنانے والوں کا برا حال ہوتا ہے، عظیم لوگ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے اعجاز شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اداروں کو تباہ کیا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے، کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.