تازہ تر ین

مسٹر ٹرمپ ہماراگیم آف تھرونز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں،چائنہ کی امریکہ کو بڑی دھمکی

 

نیویارک: (ویب ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا ’گیم آف تھرونز‘ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے اس کے تجارتی ماڈل پر تنقید پر سخت رد عمل دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہےکہ وہ ہانگ کانگ سمیت چین کی خودمختاری کا احترام کرے جب کہ چین کا ’عالمی سطح پر گیم آف تھرونز‘ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقاتوں کے دوران چینی وزیر خارجہ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تجارت سمیت کسی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔چینی وزیر خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ ماہ تجارت پر ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain