لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بیماریوں اور رنج کا مذاق اڑانے والے نہ بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر قوم سمیت ہم سب سخت فکر مند ہیں، پارٹی قائد کی صحت میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، نوازشریف کے مقدمے کی آج سماعت ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے اور عدلیہ سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے دل میں زرا بھی شرافت ہوئی تو آج عدالت کو نوازشریف کی صحت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گی، سیاسی مخالفت رہتی ہے لیکن کسی کے زندہ رہنے کے حق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا قانونی حق ہے کہ انہیں بہترین علاج میسرآئے، نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والے نہ بھولیں وقت بدل جاتا ہے، شہباز شریف

