Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    40روپے کی دوائی 200سے 2ہزار تک بیچی جارہی ہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی برائے صحت میں انکشاف

    By Daily Khabrainدسمبر 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے روپے کی دوائی دو سو سے 2 ہزار روپے تک بیچی جا رہی ہے،ہم نے ڈریپ کا 2019کا اسپیشل آڈٹ کیا ہے ،جس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،وزارت صحت کی جانب سے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا 2011 سے 2013 تک کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، جس پر کمیٹی نے وزارت صحت حکام کو ہدایت کی کہ ایک مہینے میں ریکارڈ آڈٹ کو فراہم کیا جائے،بصورت دیگر سیکرٹری اورجوائنٹ سیکرٹری صحت کی تنخواہ روک دی جائے گی،کمیٹی نے پمز کے احاطے میں موجود موبائل فون ٹاورز ہٹا کر ہسپتال سے دور لگانے کی بھی ہدایت کر دی۔جمعہ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر شاہدہ اختر علی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں ارکان کمیٹی سید حسین طارق، ریاض فتیانہ اور شیخ روحیل اصغر نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں سیکرٹری صحت کی عدم موجودگی پر کمیٹی نے برہمی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ،وزارت صحت حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکرٹری صحت کو سندھ ہائیکورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہوا ہے،کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری کی طرف سے کمیٹی کو اس بارے میں پہلے آگاہ نہیں کیا گیا، اجلاس کے دوران وزارت قومی صحت کے سال 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا 2011 سے 2013 تک کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا،وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے صوبوں کو ریکارڈ کی فراہمی کا کہا ہے ،صوبے جیسے ہی ریکارڈ دیں گے ہم آڈٹ کو فراہم کردیں گے ، کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ بیماریوں سے بچاﺅ کا ایک جامع پروگرام ہونا چاہیئے ،آج کل پھر پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں ،پولیو ورکرز سہولیات فراہم کی جائیں، کمیٹی نے وزارت صحت حکام کو ہدایت کی کہ ایک مہینے میں ریکارڈ آڈٹ کو فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری صحت کی تنخواہ روک دی جائے،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پمز کی جانب سے دوائیوں کی خریداری کے حوالے سے بولی میں کم ترین ریٹ والوں کو ٹینڈر نہیں دیا گیا، پیپرا رولز بولی کے بعد بات چیت کی اجازت نہیں دیتے لیکن کئی دفعہ بات چیت کی گئی اور دوسرے اور تیسرے کم ترین ریٹ والوں کو ٹینڈر دیا گیا، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن نے کمیٹی کو بتایا کہ کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے ،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے ڈریپ کا 2019 کا اسپیشل آڈٹ کیا ہے جس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.