Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نعیم الحق کا سفر آخرت؛ پارٹی رہنماؤں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    By Daily Khabrainفروری 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما و¿ں اور لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ گھر پر تعزیت کے لئے پارٹی رہنماو¿ں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے اور آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی رہنماو¿ں اور اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نعیم الحق میرے قریبی دوست ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔نعیم الحق 11 جولائی 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جامعہ کراچی سے انگلش لٹریچرمیں ماسٹرز اور ایس ایم لاءکالج سے ایل ایل بی کیا، وہ نیویارک کے یو این پلازہ میں نیشنل بینک کی شاخ قائم کرنےوالی ٹیم کا حصہ بھی رہے، اور 1980ء میں بطور مرچنٹ بینکر لندن میں رہائش اختیار کرلی، ایروایشیا کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹراور میٹروپولیٹن اسٹیل کے چیئرمین بھی رہے۔80 کی دہائی میں لندن قیام کے دوران نعیم الحق کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جو گہری دوستی میں بدل گئی، انہوں نے 1984 میں ایئرمارشل اصغرخان کی تحریک استقلال میں شمولیت اختیار کی اور کراچی آگئے، 1988 میں تحریک استقلال کے پلیٹ فارم سے ہی انتخابات میں حصہ لیا۔نعیم الحق نے 1996 میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اس لئے انہیں پاکستان تحریک انصاف کا بانی رکن کہا جاتا ہے، 2008 میں ان کی اہلیہ کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا جس کے بعد انہوں نے پوری توجہ اپنی پارٹی کی جانب مرکوز کردی، 25 دسمبر 2011 کو کراچی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کا سہرا بھی نعیم الحق کو جاتا ہے جس نے تحریک انصاف کو قومی سیاسی جماعتوں کی صف میں کھڑا کردیا، 2012 میں نعیم الحق تحریک انصاف چیئرمین کے چیف آف اسٹاف بن کر اسلام آباد منتقل ہوگئے، وہ پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ اور انفارمیشن سیکریٹری بھی رہے۔جنوری 2018 میں نعیم الحق کو خون کےسرطان کا مرض تشخیص کیا گیا، وہ انتخابی مہم کے دوران اپنا علاج بھی کرواتے رہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد نعیم الحق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر ہوئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.