تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات میں خاتون ٹیچر آن لائن کلاس کے دوران چل بسی

ابوظبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے، تاکہ بچوں کی پڑھائی کا حرج نہ ہو سکے۔ العین میں ایک سکول طالبات میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا، جب ان کی ٹیچر آن لائن کلاس کے دوران اچانک زمین پر گر پڑی اور تھوڑی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی ٹیچر عائشہ عیسیٰ الامراہ العین کے علاقے الامراہ میں ام کلثوم سیکنڈری سکول میں کمپیوٹر ٹیچر تھی۔ جو گزشتہ بیس سالوں سے تدریس کے شعبے سے منسلک تھی۔ وہ کل صبح بچوں کو آن لائن ویڈیو کلاس دے جب اچانک اسے دل کا دورہ پڑا اور تھوڑی دیر بعد ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔العمرہ کی نماز جنازہ المتاویٰ مسجد میں ادا کی گئی۔تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی ہدایت کے باعث اس کی آخری رسومات میں صرف گھر کے افراد شریک ہوئے۔العمرہ کے سوگوار بھائی عبدالرحمن نے بتایا کہ اس کی اچانک موت پر سب پریشان ہیں۔ اس نے 20 سال تک مختلف اسکولز میں تدریس کی ذمہ داری انجام دی ہے۔ العمرہ کے دو بچے ہیں۔20 سالہ بیٹی یونیورسٹی کی طالبہ ہے جبکہ 17 سالہ بیٹا 11 ویں گریڈ کا طالب علم ہے۔اس کی موت پر تمام رشتہ داروں کے دِل انتہائی غمزدہ ہیں، تاہم حکومتی ہدایات کے باعث اس کے جنازے میں قریبی لوگ ہی شریک ہوئے ہیں۔ العمرہ نے بیس سال تک بچوں کو بہت محنت سے پڑھایا۔ اس کا شمار قابل اور محنتی ٹیچرز میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی تمام طالبات کے ساتھ بہت محبت اور شفقت سے پیش آتی تھی۔ جس کی وجہ سے طالبات کی اس کے ساتھ گہری وابستگی تھی۔ اس کی اچانک وفات نے طالبات اور ان کے گھر والوں کو بھی بہت افسردہ اور پریشان کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain