Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ آفیشل میچ بال کو سراہا
    • حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ختم، جمعہ کی تعطیل بھی ختم
    • ٹیکساس :ماں باپ اوردادی کا قاتل ،19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • ٹیکساس ۔ ماں باپ اوردادی کا قاتل 19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • بابر اعظم کرکٹ ایکوئپمنت استمال کرنے والے ایشیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
    • وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ
    • جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ–ایران مذاکرات دوبارہ شروع، لبنان جنگ بندی کے بعد امیدیں بحال
    • ترکی ٹیم دوسرا میچ بھی ہار گئ فیفا ورلڈ کپ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ نے چینی صدر سے صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے مدد مانگی ،جان بولٹن کا انکشاف

    By Daily Khabrainجون 18, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2020 کا صدارتی انتخاب جیتنے میں ان کی مدد کریں۔جان بولٹن نے یہ دعویٰ اپنی نئی کتاب میں کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انکشافات سے بھرپور ہو گی۔ امریکی اخباروں میں اس کتاب کے کچھ حصے شائع ہوئے ہیں۔جان بولٹن نے صدر ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی اسی ایک نکتے کے گرد گھومتی تھی کہ کیسے دوسری مدت کے لیے کامیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مشیر بھی سیاسی حقائق نظر انداز کرنے پر اکثر ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔بولٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی نظر انداز کرنے کے لیے تیار رہتے تھے اور ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے پر انہوں نے چینی صدر سے کہا تھا کہ "یہ بالکل ٹھیک اقدام ہے۔”جان بولٹن نے کہا کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ صدر ٹرمپ کا شاید ہی کوئی ایسا فیصلہ ہو جسے کرتے وقت انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بارے میں نہ سوچا ہو۔جان بولٹن نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال جون میں چین کے صدر کے ساتھ اہم ملاقات میں صدر ٹرمپ نے حیران کن طور پر گفتگو کا رخ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف موڑ دیا تھا اور شی جن پنگ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امریکہ کے آئندہ انتخابات میں وہ ہی دوبارہ منتخب ہوں۔جان بولٹن کی یہ کتاب ‘دا روم وہیئر اِٹ ہیپنڈ’ (وہ کمرہ جہاں یہ سب ہوا) کے عنوان سے آئندہ ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جس کی فروخت رکوانے کے لیے ٹرمپ حکومت نے دوسری مرتبہ عدالت سے رجوع کیا ہے۔امریکہ کے محکمہ انصاف نے بدھ کو عدالت میں ایک ہنگامی درخواست دائر کی ہے جس میں اس کتاب کی فروخت روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ محکمہ انصاف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اگر اس کتاب کے مندرجات شائع ہو گئے تو امریکہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں جان بولٹن کے دعووں سے متعلق کہا کہ بولٹن نے انتہائی حساس معلومات عوام کے سامنے لا کر قانون شکنی کی ہے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں جان بولٹن کی کتاب کو جھوٹ کا پلندہ اور جھوٹی کہانیوں کا مجموعہ بھی قرار دیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.