تازہ تر ین

وادی گلوان میں بھارت کو دن میں تارے دکھانے والے چین نے لیفٹیننٹ کرنل،2 میجروں سمیت 10 فوجی رہا کردیے

 بیجنگ (ویب ڈیسک)وادی گلوان میں بھارت کو دن میں تارے دکھانے والے چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کردیے۔چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں کی۔4 روز پہلے وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80کو زخمی کردیا تھا۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتا نہیں ہے۔واضح رہے کہ دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain