تازہ تر ین

امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ گر کر تباہ ،3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک :مریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں  سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے پائپر پی-اے 28 طیارے نے واررن کاؤنٹی میموریل ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ریسکیو اداروں کو طیارے کا ملبہ ٹینیسی ایئرپورٹ کے نزدیک کھیتوں سے مل گیا ہے ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد نیشنل گارڈ کے اہلکار تھے۔

ٹینیسی نیشنل گارڈ کی ترجمان کیرس میسینا نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد نیشنل گارڈ کے اہلکار تھے جو ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر تھے۔ اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain