تازہ تر ین

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی) بروہ سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال 2020 میں اب تک بھارتی فوج 2340 سیز فائر خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون  زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain