تازہ تر ین

پاکستان کے نام ایک اور بڑا اعزاز

ویب ڈیسک : پاکستان کے نام ایک اور بڑا اعزاز، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں  کی بدولت دیا گیا ہے۔ اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران  ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain