ملک میں کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا ہے،تعلیمی اداروں میں عالمی وبا ءتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی وبا ءتیزی سے پھیلنے سے مزید کئی طلبہ اور اساتذہ وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد کےعلاقے جی سکس تھری کےسرکاری کالج میں کورونا کے 3 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔وائس پرنسپل سمیت دو اساتذہ میں کورونا پازیٹو آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرنےکالج سیل کرنےکامراسلہ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرتعلیمی اداروں سے 5 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اب تک مجموعی طور پر 6ہزار530 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 550 مثبت اور 5ہزار980 رزلٹ منفی آئے ۔
