تازہ تر ین

بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ریاست سکم میں نکولا پاس کے قریب ہونے والے حالیہ تنازع کو معمولی قررا دیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے یہ مختصر بیان میں کہا گیا کہ پہلے سے طے شہد پروٹوکولز کے تحت مقامی کمانڈرز نے معاملہ حل کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گشت پر مامو چینی فوجیوں سے جھڑپ میں چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ انہوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو نامعلوم حد تک نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر 9مئی کو ہوا جس میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 150 فوجی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے اور نتیجتاً متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ واقعے سے چند دن قبل 5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم میں 250 فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain