تازہ تر ین

چین اور بھارت کے مابین تازہ جھڑپ میں متعدد اہلکارزخمی

بھارتی اور چینی افواج کے مابین سکھم سیکٹر میں تازہ جھڑپ کے دوران متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج نے جھڑپ کی تصدیق کردی جبکہ چین نے اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

پیر کو بھارتی فوج نے ایک مختصر بیان میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چینی فوج نے 20 جنوری کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی) کے سکھم سیکٹر میں ناکولا پاس کے قریب بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر بھارتی فورسز نے چینی فوجیوں کو واپسی پر مجبور کردیا۔

بیان میں جھڑپ کی شدت کم کرنے کیلئے کہا گیا ہے کہ ’چھوٹی سی جھڑپ‘ ہوئی تھی جس میں دونوں جانب چند اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ موقع پر موجود کمانڈرز نے معاملہ حل کردیا ہے۔

آرمی نے اپنے بیان بھارتی میڈیا کو بھی مشورہ دیا ہے کہ مبالغہ آمیز اور حقائق کے برعکس خبریں اور رپورٹس نشر کرنے سے گریز کریں۔

بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے 4 اہلکار زخمی ہیں جبکہ چین کے زخمی فوجیوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ان کے پاس تازہ جھڑپ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی فوج کے اہلکار بارڈر پر امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور بھارتی فوج کے اہلکاروں کو بھی چاہیے کہ اسی سمت میں چلے اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال مزید پیچیدہ بنانے کا باعث بنیں۔

نکولا پاس سطح سمندر سے 19 ہزار فٹ اونچائی پر واقع ہے اور اس پہاڑ کے ایک طرف بھارت اور دوسری جانب چین کا علاقہ تبت ہے۔ دونوں ممالک کے متضاد ملکیتی دعووں اور ماضی کی جھڑپوں کے باعث یہ علاقہ انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے۔

اسی علاقے میں گزشتہ برس مئی میں بھی چین اور بھارتی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی تھی اور اس کے چند دن بعد لداخ میں فریقین کے درمیان ایک خونی جھڑپ ہوئی جس میں بھارت کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ چین نے بھی فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے مگر آج تک سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain