تازہ تر ین

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اور یاسمین راجہ ، انجینئر ہلال احمد وار ، محمد یوسف نقاش ، جہانگیر غنی بٹ اور جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ سمیت حریت رہنماﺅں اورتنظیموں نے دی ہے۔

اس روز مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر لبریشن الائنس اور یوتھ فریڈم فائیٹر کی طرف سے سرینگر، پلوامہ، ترال، کولگام، اسلام آباد، شوپیاں، کپواڑہ، ہندواڑہ، بانڈی پور اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میںچسپاں کئے گئے پوسٹروں میں لوگوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے اور اپنے گھروں، دکانوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

حریت کانفرنس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں سول کرفیو نافذ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain