تازہ تر ین

بائیڈن کا افغان امن مذاکرات پر نظر ثانی کا اشارہ معاہدے کے تحت رہائی پانے والے 600طالبان دوبارہ گرفتار

امریکہ کی نئی انتظامیہ نے افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی کام جلد بازی میں نہ کیا جائے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ امن معاہدے میں طے پانے والے تمام نکات کا احترام کریں۔

گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جیک سلیوین نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ امریکہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا طالبان, دہشت گرد گروہوں سے رابطے منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد میں کمی اور اس سے متعلق کیے گئے اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہیں یا نہیں؟

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیک سلیوین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ افغانستان میں علاقائی و سفارتی کوششوں سے امن عمل کی حمایت کرے گا۔

امریکہ کی جانب سے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ ایسے موقع پر دیا گیا ہے جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کی لامار یونیورسٹی میں شعبۂ صحافت سے منسلک اور امریکی امور کے ماہر پروفیسر اویس سلیم کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی چار سالہ افغان پالیسی کا اگر جائزہ لیا جائے تو اس میں بہت زیادہ تیزی نظر آتی ہے، چاہے وہ طالبان کی شرائط ماننے کے حوالے سے ہو یا پاکستان پر اس دباؤ کو بڑھانے سے متعلق کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain