تازہ تر ین

امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھرتی ہوسکیں گے

امریکی صدر جو بائیڈن نے فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کرنے پر لگائی گئی سابق صدر ٹرمپ کی پابندی کو ختم کرکے ملکی فوج میں خواجہ سراؤں کو بھی بھرتی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جوبائیڈن نے لکھا کہ خواجہ سراؤں پر فوج میں خدمات انجام دینے پر پابندی کے امتیازی قانون کو منسوخ کرتا ہوں۔ یہ سادہ سی بات ہے کہ امریکا اس وقت محفوظ ہوگا جب ہر اہل فرد اپنی خدمات کھل کر اور فخر کے ساتھ انجام دے سکے گا۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی مرتبہ سال 2016میں خواجہ سراؤں کو فوج میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی تاہم بعدازاں ٹرمپ نے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی خواجہ سراؤں کی امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت کی وزیرِ دفاع اور سابق آرمی جنرل لائڈ آسٹن نے بھی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جو معیار پر پورا اترتے ہیں، انہیں آزادانہ انداز میں بلا امتیاز کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain