تازہ تر ین

ن لیگ غنڈہ گردی،قتل وغارت کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کےمرکزی کرداررانا ثنا اللہ تھے، ن لیگ غنڈہ گردی،قتل وغارت کی سیاست کرتی آئی ہے۔

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ نےہمیشہ ،منشیات فروشوں،قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی، مریم نوازنےقاتل کواسٹیج پرکھڑاکرکےشہداکےلواحقین کوتکلیف دی۔

اس موقع پر جنگ، جیو گروپ کے دفتر پر مشتعل افراد کے حملے کے خلاف شبلی فراز کا کہناتھا کہ جنگ اور جیو کے مرکزی دفترپرحملے کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت نے بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟  واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain