میلان(خبریں ڈیجیٹل) اٹلی کے شہر میلان میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو رات گئے تک بجھائی نہ جا سکی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولڈ ہوم میں 167 ریٹائرڈ افراد رہتے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو آگ میں بری طرح جھلس کر جب کہ 4 افراد کمرے میں دھواں بھرجانے کے باعث ہلاک ہوئے۔





































