قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔