تازہ تر ین

مناہل ملک کو پہلی بار عمرے کی سعادت نصیب، مداحوں کے لیے خوشخبری

مبینہ طور پر اپنی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے بھی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرلیا۔

ماہ صیام میں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت ماہ کے قیمتی ایام انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نصیب ہوجائیں، اور ان خوش نصیبوں میں ٹک ٹاکر مناہل ملک بھی شامل ہوگئیں جنہوں نے اس رمضان زندگی کا پہلا عمرہ ادا کیا۔

اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے منی ویلاگ کی صورت میں اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کا احوال سنا دیا۔

ٹک ٹاکر کے منی ویلاگ کا آغاز کھر کے کمرے سے ہوا جہاں انہوں نے سفید عبایا اپنی الماری سے نکالا اور پھر سامان لے کر ائیر پورٹ کی جانب بڑھ گئیں۔

دوران سفر ہوائی جہاز سے لے کر سعودی عرب لینڈ کرنے تک کے مناظر کے بعد مناہل نے وہ منظر بھی کیمرے میں قید کیا جب انکی پہلی نگاہ خانہ کعبہ کی جانب اٹھتے ہی  آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

اور بس یہیں ویڈیو کا اختتام ان الفاظ کیساتھ ہوا کہ بے شک اللہ کے گھر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔

ان روح پرور مناظر کو سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے مناہل نے کیپشن میں لکھا کہ،‘الحمدللہ میرا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا’۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ،‘شکریہ اللہ! مجھ جیسے گناہگار کو اپنے گھر میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ آج میں بہت خوش ہوں۔کیونکہ میں ذلیل تھی، میں حقیر تھی،تیرے در کا ایک فقیر تھی،تو نے ایک ہی سجدے میں، مجھےکیا سے کیا بنا دیا۔’

اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں فینز کی جانب مناہل کو عمرے کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔

مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک، معاملہ :

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کا شمار ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ لسٹ اور فار یو پیج پر مسلسل ٹاپ پر رہنے والی مشہور ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں صفحہ اول پر ہوتا ہے۔

اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک اکتوبر 2024 میں لیک ہونے والی اپنی 10 نازیبا ویڈیوز کی بدولت ایک مرتبہ پھر ‘ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئیں تھیں۔

بے ہودہ ویڈیوز دوسری مرتبہ منظر عام پر آئیں تھیں جسکے بعد  پر مناہل کے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بند کمرے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا  جس میں بوس وکنار سمیت شرمناک حرکات شامل تھے۔

اس ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پھیلنے والی ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔

جسکے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اس بیان پر زیادہ دیر قائم نہ رہ سکیں اور چند کی ہفتوں بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain