بھارتی اداکارہ نے رئیلیٹی شو بگ باس مراٹھی سیزن چھ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں ان کے جسم کے مختلف حصوں بشمول کمر، بازو، ٹانگوں اور جسم پر دھبے اور نشانات تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی نے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شو میں شرکت کے دوران انہیں ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کے مطابق شو میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر بالکل عمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں جلدی بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔
سونالی نے بتایا کہ بگ باس مراٹھی کے گھر کے کچن کے اندر چوہے گروسری کھا رہے تھے، کاکروچ کھانے میں ناچ رہے تھے۔
سونالی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے اور میکرز پر سخت تنقید کی۔






































