تازہ تر ین

لوگ بھارتی گانے جلد بھول جاتےہیں: شان شاہد

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد ہی بھول جاتے ہیں۔

 

ایک فلمی تقریب کے دوران جہاں انہوں نے اپنی پنجابی فلم بھلہ کی کامیابی کا جشن منایا، وہیں انہوں نے پاکستان کی موسیقی کی روایت پر گفتگو  بھی کی۔

 

انہوں نے کہا کہ قوالی ایک روحانی اور ثقافتی روایت ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قوالی ایک خوبصورت صنف ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔

حکومت کو بھی اس کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اگرچہ بڑی تعداد میں موسیقی تیار ہوتی ہے، لیکن وہاں کی دھنیں ہمارے معیار کی نہیں ہوتیں اور جلد بھلا دی جاتی ہیں

 

ہماری موسیقی دیرپا اثر رکھتی ہے، قوالی ہمارے بزرگوں کی وہ میراث ہے جو نسل در نسل آج تک سنی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain