روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔ ماسکو میں وکٹری ڈے تقریبات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “معاملہ اب اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے” جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مستقبل میں امن مذاکرات اور یورپی سکیورٹی انتظامات پر بات چیت کی بھی حمایت کی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر مستقل امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی سے کسی تیسرے ملک میں ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں، تاہم عالمی سطح پر ان بیانات کو ممکنہ امن عمل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





































