تازہ تر ین

لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری

لاہورمیں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ شہر میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوئی، جبکہ کئی مقامات پر شدید ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ بعض علاقوں میں تیز آندھی کے باعث درخت اور سائن بورڈ گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہی۔شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بارش کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے، جبکہ دوسری جانب واسا اور ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم پنجاب کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain