تازہ تر ین

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند ! سپریم کورٹ کا حکم آگیا

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ جو تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ذوالقعدہ کی تیسویں تاریخ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ذوالقعدہ 1447ھ کی انتیس تاریخ بنتی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ہفتہ 18 اپریل 2026ء شوال 1447ھ کا تیسواں دن تھا جس سے اس ماہ کی تکمیل ہوئی اور اتوار 19 اپریل 2026ء ذوالقعدہ 1447ھ کی پہلی تاریخ تھی۔

 

اسی بنیاد پر سپریم کورٹ کے بیان میں مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتوار کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کریں، جو تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ذوالقعدہ کی تیسویں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ذوالقعدہ 1447ھ کی انتیس تاریخ ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain