تازہ تر ین

پاکستان کو 3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول

کراچی: پاکستان کو جمعہ کے روز تین دنوں کے اندر قطر سے ایل این جی کا اپنا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع سے پیدا ہونے والے علاقائی سپلائی کے تعطل کے درمیان بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کو  قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا اپنا کارگو موصول ہوا ہے جو  تین دنوں کے اندر قطر سے پاکستان پہنچنے والا دوسرا کارگو ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً 160000 کیوبک میٹر ایل این جی لے جانے والا ایل این جی بردار جہاز ’’محزم‘‘، پورٹ قاسم، کراچی میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ٹرمینل 1 پر لنگر انداز ہوا۔

 اس سے قبل 13 مئی کو کیو فلیکس ایل این جی بردار جہاز ’’الخریطیات‘‘ اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain