تازہ تر ین

پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا، سلمان خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنے پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا ہے لیکن میں نے اسکرپٹ لکھا ضرور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کا انداز، جذبات دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور وہ اس لیے مکمل اسکرپٹ پڑھنے سے گریز کرتے ہیں کہ زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑا جائے ۔

 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جو گھڑیاں پہنتا ہوں ضروری نہیں کہ وہ میری ہوں ، میں اکثر اپنے دوستوں کی گھڑیاں بھی پہن لیتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain