وفاقی وزیر داخلہ غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاک ایران تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔





































