چینی صدر: خطے کی خارجہ پالیسی میں پاکستان سے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں
چینی صدر نے کہا ہے کہ چین اپنی علاقائی اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ چینی صدر کے مطابق سی پیک سمیت مختلف منصوبے دونوں ممالک کی معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ہر مشکل گھڑی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔






































