بنگلا دیشی پاسپورٹ پر اسرائیل سے متعلق پابندی بحال، بڑا سفارتی فیصلہ
بنگلا دیشی حکومت نے ایک بار پھر اپنے پاسپورٹ پر اسرائیل سے متعلق پابندی بحال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیشی شہری اسرائیل کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے حالیہ سفارتی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاسپورٹ پر دوبارہ وہی عبارت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پاسپورٹ “اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک” کے لیے قابلِ استعمال ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلا دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے تحت کیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






































